1 مارچ 2014 - 20:30
انساني حقوق کي پامالي ميں امريکا سب سے آگے ہے

اسلامي جمہوريہ ايران نے اعلان کيا ہے کہ امريکا اس پوزيشن ميں نہيں ہے کہ وہ دوسرے ملکوں کو انساني حقوق کي تعليم دے -

ابنا: ايران کي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں امريکي وزارت خارجہ کي ايران ميں انساني حقوق کے بارے ميں شائع کي گئي سالانہ رپورٹ کے جواب ميں کہا کہ عالمي رائے  عامہ امريکا کو لوگوں کي نجي زندگيوں ميں وسيع تر مداخلت، گوانتانامو ابوغريب اور بگرام جيلوں ميں انساني حقوق کي  وسيع اور منظم  پامالي اور دہشت گردوں اور مجرموں کے سب سے  بڑے حامي ملک اور علامت کے طور ديکھتي ہے -ايران کي وزارت خارجہ کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ امريکا کي خفيہ جيلوں منجملہ يورپ ميں اس کي بنائي ہوئي جيلوں ميں قيديوں کوايذارساني لوگوں کو خودسرانہ طريقے سے گرفتار کرنا، ڈرون طياروں کے ذريعے مختلف ملکوں ميں سيکڑوں معصوم بچوں اور بے گناہ خواتين و مردوں کا قتل عام اور فلسطينيوں کےمقابلے ميں صيہوني حکومت کي حمايت جيسے اقدامات امريکي حکومت کے ذريعے انساني حقوق کي دھجياں اڑائے جانے کي صرف چند مثاليں ہيں –وزارت خارجہ کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ اس قسم کے امريکي اقدامات سے يہ بات صاف ہوجاتي ہے کہ وہ کسي بھي طرح کي انساني اقدار کا قائل نہيں ہے - بيان ميں کہا گيا ہے کہ ايران کے اسلامي نظام نے ہميشہ بنيادي آئين اور عالمي قوانين کي پابندي کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ديني اصولوں کي بھي ہميشہ پاسداري کي ہے -بيان ميں کہا گيا ہے کہ ايران کے اسلامي نظام نے قومي اور عالمي سطح پر انساني حقوق کي بہتري کے لئے  ہميشہ کام کيا ہے اور عملي ميدان ميں بھي وہ خود کو ان اصولوں پر کاربند سمجھتا ہے -اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ اقوام متحدہ اور ديگر عالمي تنظيموں  کے انساني حقوق کے ادارے سے ايران کا مثبت تعاون ان اداروں کے ساتھ تہران کے مثبت تعاون کے تسلسل کا منہ بولتا ثبوت ہے  -......./169